
PCB appoints Shan Masood as consultant for international cricket-PCB
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر کر دیا ہے اس اعلان کا انکشاف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری مختصر بیان میں تقرری کی تصدیق کی گئی، تاہم شان مسعود کی ذمہ داریوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک ماہ قبل بورڈ نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آئی سی سی سے اہم مواصلت میں تاخیر کے باعث معطل کیا تھا۔
شان مسعود نے 44 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، وہ 84 اننگز میں بیٹنگ کےلیے میدان میں اترے، 6 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2550 رنز بنائے۔






