Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے امام کو ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ...

پی سی بی نے امام کو ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ کیلئے شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

یہ میچ جمعہ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔

وارم اپ میچ کے لیے ٹیسٹ بلے باز امام الحق کو شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

قائد اعظم ٹرافی 2024-25 میں ملتان کی نمائندگی کرنے والے امام نے بلے سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میچوں میں 635 رنز بنائے جس میں ایک ففٹی اور تین سنچریاں شامل تھیں۔

وہ اس وقت ٹورنامنٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ حال ہی میں ریکوری اسٹاپ کے لیے دبئی پہنچا تھا اور توقع ہے کہ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔

اسی روز پاکستان شاہینز کا اسکواڈ بھی جمع ہوگا۔

میچ کی تیاریاں 7 جنوری کو اسلام آباد کلب میں شاہینز کی ٹریننگ سے شروع ہوں گی۔

دریں اثنا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 اور 9 جنوری کو دو سخت ٹریننگ سیشنز سے گزرے گی۔

دونوں ٹیسٹ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔

پاکستان شاہین اسکواڈ:امام الحق (کپتان)، احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ، علی زریاب، حسیب اللہ، حسین طلعت، کاشف علی، محمد ہریرہ، محمد رمیز جونیئر، محمد سلیمان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، اور سعد خان

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ:کریگ بریتھویٹ (کپتان)، ایلک ایتھانازے، کیسی کارٹی، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، جیڈن سیلز، کیون سنکلیئر، اور جومل واریکن۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this