PCB announces to operate Multan Sultans itself-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو خود آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل الیون کا آغاز 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے کرنے کی تجویز ہے، جبکہ وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے بھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر آئی سی سی سے بات کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کھلاڑی ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو پاکستان کو بھی اس کی کوئی ضرورت نہیں، تمام معاملات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔



