PCB announces PSL roadshow in New York-PSL
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد نیویارک میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ ایونٹ 13 دسمبر کو نیویارک میں ہوگا، جس میں قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سمیت شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد اور فہیم اشرف شرکت کریں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ روڈ شو کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ پی ایس ایل کی جانب مبذول کرانا اور لیگ کی عالمی سطح پر تشہیر کو مزید مؤثر بنانا ہے۔





