PSL 11: New categories of local players revealed-PSL
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اہم انتظامی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق آکشن سسٹم سے ٹیمیں زیادہ متوازن ہوں گی اور کھلاڑیوں کو بہتر مالی مواقع میسر آئیں گے۔
پی ایس ایل 11 میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین ختم کر دیے گئے ہیں، جبکہ ہر فرنچائز کو آکشن سے قبل زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی برقرار رکھا جا سکے گا۔
نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو بھی آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
ہر فرنچائز کو ایک ایسے بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت ہوگی جو 2025 کے ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو، جبکہ آکشن کے لیے ٹیموں کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور ایونٹ کے چند میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے، جبکہ آکشن کے طریقۂ کار اور شیڈول کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔



