
Patron Aibak Polo Cup 2024: Diamond Pants qualify for final
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ پینٹس نے رجاس/ماسٹر پینٹس کو شکست دے کر لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام پیٹرن ایبک پولو کپ 2024 کے مین فائنل میں جگہ بنالی۔
لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور پولو پلیئرز بھی شائقین کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ دن کے پہلے میچ میں ، ڈائمنڈ پینٹس نے رجاس/ماسٹر پینٹس کو 8-4 سے شکست دی، جس کی وجہ سے انہیں مین فائنل میں جگہ بنانے میں مدد ملی۔ راجہ جلال ارسلان کو اسٹار آف دی میچ قرار دیا گیا کیونکہ انہوں نے ٹیم کے لیے پانچ شاندار گول کیے، جبکہ میر حذیفہ احمد نے دو اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول کیا۔
رجاس/ماسٹر پینٹس کے لیے جولین ٹورینو ڈیاز نے دو، ممتاز عباس نیازی اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول کیا۔ دن کے دوسرے میچ میں تین ٹیمیں دو چکروں کے میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوئیں۔ نیواج کیبلز نے اپنے پہلے مقابلے میں پی اے ایف کو 8-1 سے شکست دی اور اپنے دوسرے دو چکروں والے میچ میں ماسٹر پینٹس کو 4-2 سے زیر کیا۔ ان متاثر کن فتوحات نے نیواج کیبلز کو سبسڈری فائنل میں جگہ بنانے میں مدد کی۔