
More than 8.6 million tickets were sold before the start of Paris Olympics 2024
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 کے آغاز سے قبل ہی 86 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے آغاز سے قبل ہی مداحوں کی جانب سے دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے باعث 86 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایونٹ کے آغاز سے پہلے فروخت ہو چکے ہیں۔
منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ 26 جولائی سے 11 اگست تک ہونے والے ایونٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کی تعداد 10 ملین (یعنی 1 کروڑ سے زائد) ہو جائے گی جبکہ 28 اگست سے 8 ستمبر تک ہونے والے پیرا اولمپکس کیلئے 3.4 ملین اضافی افراد کی آمد بھی متوقع ہے۔