فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

0
168

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

ارداو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر, فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ اور ان کی حکومت نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے.

بین الاقوامی میڈیا کے خبروں کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے اپنا استعفیٰ فلسطین کے صدر محمود عباس کو پیش کر دیا ہے.

محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور غزہ میں جنگ کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین کے صدر عباس نے وزیر اعظم محمد اشطیہ کا استعفیٰ قبول کر لیا اور ان سے کہا کہ وہ اس وقت تک بطورِ نگران وزیر اعظم کام کرے جب تک دوسرے وزیر اعظم کا انتخاب نہیں ہوتا.

واضح رہے کہ فلسطینی وزیراعظم کا یہ استعفیٰ بڑھتے ہوئے امریکی دباو کے بعد آیا ہے کیونکہ امریکہ چاہتا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد ایک اصلاح شدہ فلسطینی اتھارٹی غزہ پر حکومت کرے. اس اقدام سے فلسطینی اتھارٹی میں امریکی حمایت یافتہ اصلاحات کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی طرف سے شروع کرنے والے جنگ میں غزہ کے وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جوابی کاروائیوں میں اب تک کم از کم 29 ہزار 782 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔