ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی۔
اس اہم فتح کے ساتھ بلیک کیپس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی.
پاکستان 111 رنز کے تعاقب میں 56 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا دریں اثنا، ہندوستان بھی چاہتا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جیتے۔
جواب میں پاکستان نے نمایاں جدوجہد کی، کیونکہ کوئی بھی بلے باز تعاقب کرنے میں ناکام رہا.
ویمن ان گرین کی کپتان فاطمہ ثناء 23 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہی.
نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر 3 وکٹ لے کر نمایاں باولر رہی.
اس سے قبل،ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 110 رنز بنائے.
سوزی بیٹس بلیک کیپس کی جانب سے29 گیندوں پر 28 رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہی.
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نمایاں باولر تھیں، جنہوں نے 3 وکٹ حاصل کیں، جبکہ عمیمہ سہیل، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کرکے نیوزی لینڈ کو محدود کرنے میں مدد کی۔
اس بھاری شکست کے ساتھ، پاکستان کی ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا، خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی مہم کا مایوس کن خاتمہ ہوا۔