Saturday, November 2, 2024
الرئيسيةپاکستانتعلیم کے حصول کیلئے فلسطینی میڈیکل طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ...

تعلیم کے حصول کیلئے فلسطینی میڈیکل طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا

Published on

spot_img

تعلیم کے حصول کیلئے فلسطینی میڈیکل طلبا کا پہلا بیچ پاکستان پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی طلبا میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

فلسطینی طلبا غزہ ہیلتھ آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچے۔

مصر میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران نے فلسطینی طلبہ کوقاہرہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا تھا جو فلائٹ جی ایف 764کے ذریعے براستہ بحرین پاکستان پہنچے ہیں۔

27 Palestinian students arrive in Pakistan to continue studies

ترجمان الخدمت فاونڈیشن کےمطابق الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،نائب صدر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک اور چیئرمین الخدمت ہیلتھ سروسز پروفیسرڈاکٹرزاہدلطیف نے سرکاری حکام کے ہمراہ لاہورائیرپورٹ پر فلسطینی طلبا کا پرتپاک استقبال کیا۔

27 Palestinian students arrive in Pakistan to continue studies

الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اِس موقع پر کہا کہ پہلے مرحلے میں غزہ کے 192 فلسطینی طلبا مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں جو الخدمت فاونڈیشن،گلوبل ریلیف ٹرسٹ اور ڈاکٹرز آف رحمان کے تعاون سے پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔

صدر الخدمت نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان،فلسطینی سفارت خانے اور مختلف میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے شکرگزار ہیں جن کی دلچسپی سے فلسطینی طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ پائیں گے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ مصر، ترکی اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی غزہ کے زیرتعلیم طلبا کی معاونت کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ پاکستان پہنچنے والے فلسطینی طلبا تعلیم کے ساتھ رہائش، خوراک سمیت دیگر ضروریات کے لیے ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

Latest articles

نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 143 رنز کی برتری حاصل

نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 143 رنز کی برتری...

لیجنڈ ظہیر عباس پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل

لیجنڈ ظہیر عباس پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) ...

جوڈیشل کمیشن کے لیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل...

ٹیکس اہداف میں ناکامی، آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس اہداف میں ناکامی پر آئی ایم ایف نے شارٹ...

More like this