
Pakistan's under-12 tennis team leaves for Kazakhstan
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انڈر 12 ٹینس ٹیم ایشین انڈر 12 ٹورنامنٹ اور تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہوگئی ہے ۔
ٹیم میں تین کھلاڑی شامل ہیں، شایان آفریدی، محمد جنید اور راشد علی جبکہ محمد عابد بطور کوچ اور نان پلیئنگ کپتان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ ٹیم اے ٹی ایف انڈر 12 ایونٹ میں حصہ لے گی اور تین ہفتے کے تربیتی کیمپ سے بھی گزرے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے مطابق پاکستانی ٹیم اے ٹی ایف انڈر 12 چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، جو قازقستان کے شہر شمکنت میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ 16 سے 21 ستمبر تک ہوگی جس میں ریجن بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس حوالے سے پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوت سے کھیلنے اور ٹائٹل جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔
مقابلے میں حصہ لینے والی دیگر ٹیمیں:
مغربی ایشیا: شام، سعودی عرب
وسطی ایشیا: قازقستان، ازبکستان
جنوبی ایشیا: پاکستان، بھارت
جنوب مشرقی ایشیا: انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام
مشرقی ایشیا: چین، چینی تائپی، کوریا۔