Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلپاکستان کے راشد ملک نے آئی ٹی ایف دبئی ماسٹرز میں 60...

پاکستان کے راشد ملک نے آئی ٹی ایف دبئی ماسٹرز میں 60 پلس سنگلز ٹائٹل جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی ایف سینئر کھلاڑی راشد ملک نے دبئی میں ہونے والے آئی ٹی ایف دبئی ماسٹرز 200 ایم ٹی کے 60+ سنگلز فائنل میں کامیابی حاصل کی ۔

راشد ملک کا مقابلہ 60 سال سے زائد عمر کے سنگلز کے فائنل میں اپنے ہی ڈبلز پارٹنر، برطانیہ کے اینڈریو ہیبل سے ہوا۔ راشد ملک نے پہلا سیٹ 6-2 سے بآسانی جیتا، حالانکہ دوسرے سیٹ میں اینڈریو ہیبل نے سخت مقابلہ کیا، لیکن راشد ملک نے دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا اور یہ ٹائٹل جیت لیا۔

اب راشد ملک اور اینڈریو ہیبل 60+ ڈبلز کے فائنل میں ایک ساتھ کھیلیں گے، جہاں ان کا سامنا بھارت کے گارسین لوبو اور عبدالرحیم کی جوڑی سے ہوگا۔ پاک-برطانوی جوڑی اپنی کارکردگی پر پراعتماد ہے اور ان کا مقصد ڈبلز ٹائٹل جیتنا ہے۔ اگر یہ جوڑی جیت جاتی ہے تو راشد ملک کے لیے یہ دوسرا ٹائٹل ہوگا۔

دوسری جانب، 45 سال سے زائد عمر کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی کرشنا کمار نے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے تیسرے نمبر کے شہریار سلامت کو شکست دے دی۔ اس سے پہلے، شہریار سلامت نے بھارت کے رام کرشنن راجکمار کو آسانی سے 6-1 اور 6-0 کے اسکور سے ہرایا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this