Tuesday, February 25, 2025
Homeکھیلپاکستان کی ماہ نور علی نے یو ایس جونیئراوپن اسکواش چیمپئن شپ...

پاکستان کی ماہ نور علی نے یو ایس جونیئراوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قومی اسکواش پلیئر ماہ نور علی نے یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں ماہ نور علی نے مصر کی لنڈا السید کو 3-1 سے شکست دی۔ ماہ نور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 11-8 اور دوسرا سیٹ 12-10 کے اسکور سے جیتا۔

لنڈا السید نے تیسرے سیٹ میں 11-5 سے فتح حاصل کر کے واپسی کی کوشش کی، لیکن ماہ نور نے چوتھے سیٹ میں 11-6 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ماہ نور علی یو ایس جونیئر اوپن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں، جس پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ماہ نور علی نے بارڈ فاؤنڈیشن کی مالی معاونت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح میرے ملک، میرے کوچز اور میری فیملی کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “بارڈ فاؤنڈیشن کی سپورٹ کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔ میں اس فتح کو اپنے وطن کے نام کرتی ہوں۔

بوائز انڈر11 کیٹیگری میں پاکستان کے حرماس راجہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Latest articles

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گی، حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم

گزشتہ روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو بیروت میں سپردِ خاک...

امریکی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی جنرل کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں...

More like this