Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کی خواتین نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست...

پاکستان کی خواتین نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کر دی

پاکستان کی خواتین نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کر دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر زبردست واپسی کی۔

گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی،پروٹیز کو 182رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹیم نے 181/4 کا مجموعی اسکور کیا، وکٹ کیپر منیبہ علی نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے، انہوں نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

Muniba Ali hitting a boundary-Image Credit:PCB
Muniba Ali hitting a boundary-Image Credit:PCB

جب کہ پہلی اننگز کا اختتام کپتان فاطمہ ثناء اور عالیہ ریاض کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ہوا۔

فاطمہ نے باؤنڈری اور 2 چھکے لگانے کے بعد 23گیندوں پر 37 رنز بنائے جبکہ عالیہ نے 7 گیندوں پر2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

پروٹیز کی تمی سیخوخونے نے صرف 2 وکٹ حاصل کیں جبکہ سنی لوس نے سدرہ امین کو آؤٹ کیا جب انہوں نے 25 گیندوں پر3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

مزید برآں، ندا ڈار کی چوتھی وکٹ اینری ڈیرکسن نے حاصل کی جب ڈار نے 21 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

اس دوران دوسری اننگز کا آغاز پروٹیز کپتان لورا نے کیا، انہوں نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

نادین ڈی کلرک نے 16 گیندوں پر 12 رنز جوڑے، اور اینیک بوش نے 24 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی سعدیہ اقبال نے تزمین برٹس کو 2.1 اوور میں آؤٹ کیا۔

ایک اور وکٹ حاصل کرتے ہوئے سعدیہ نے اینیک بوش کو 11.4 اوور میں ڈیانا بیگ کے ہاتھوں کیچ پکڑنے کے بعد پویلین کا راستہ دکھایا۔

پاکستان کی جانب ناشرا سندھو نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

ادھر جنوبی افریقہ کی اننگز کے تیسرے اوور میں فیلڈنگ کے دوران گرین شرٹس کی کپتان فاطمہ ثناء کے چہرے پر چوٹ لگ گئی۔

اس سلسلے میں تسمیہ رباب نے کپتان کے متبادل کے طور پر کام کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 168/4 کا مجمواعی اسکور ہی بنا سکی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments