Pakistan wins Hong Kong Sixes 2025 title, defeats Kuwait by 44 runs-PCB
ونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو 44 رنز سے شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے اوپنر عبدالصمد نے صرف 13 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے محض 11 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنائے جن میں سات چھکے شامل تھے۔
جواب میں کویت کی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی معاذ صداقت نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم وکٹیں حاصل کیں، جنہوں نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف فائنل میں غلبہ حاصل کیا بلکہ پورے ایونٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور متوازن باؤلنگ سے شائقینِ کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔





