اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 29 مارچ سے شروع ہو گی۔
سیریز راولپنڈی (18، 20 اور 21 اپریل) اور لاہور (25 اور 27 اپریل) میں کھیلی جائے گی میچ شام 730 بجے شروع ہونے والے ہیں پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے پر شروع ہوگی آؤٹ لیٹ کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
راولپنڈی لیگ کے ٹکٹ کم از کم500 روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ7,500 روپے (VVIP ) میں دستیاب ہوں گے مزید برآں مہمان نوازی کی نشستیں زیادہ سے زیادہ 15,000روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلےٹی ٹوئنٹی کے جہاں مہمان نوازی کی نشستیں 12,000 روپے میں دستیاب ہوں گی۔
لاہور لیگ کے لیے، ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹنگ کے لیے 300 روپے سے شروع ہوتی ہیں اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ 12,000روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی (VVIP گیلری) کے لیے7,000 روپے ہیں۔
اس کے علاوہ، فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی بکس لاہور میں خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے جمعرات (25 اپریل) کے مقابلے کے لیے مہمان نوازی کا باکس6 لاکھ میں دستیاب ہوگا، جبکہ ہفتہ (27 اپریل) کے میچ کے لیے باکس 700,000 روپے میں دستیاب ہوگا۔