Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: حفیظ کی ٹیم کے انتخاب پر...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: حفیظ کی ٹیم کے انتخاب پر تنقید

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم سلیکشن پر تنقید کی۔

ایک مقامی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق حفیظ بابر اعظم کی بطور کپتان واپسی کے بعد سلیکشن کے معیار سے متاثر نہیں تھے۔

حفیظ نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ اگر بابر نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اگر وہ اب بہتر فیصلے کرتے ہیں اور وہ تمام کام کرتے ہیں جو اس نے پہلے نہیں کیے تھے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ سیریز کے لیے انتخاب سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ وہی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

ایک کمزور نیوزی لینڈ کے لیے جہاں 12 سے 13 اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں اس کے لیے ہم نے ہر اس کھلاڑی کو منتخب کیا ہے جو شاید گھر بیٹھا تھا اور اسے پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے بلایا تھا لہذا میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس سیریز کے حوالے سے ایک کمزور فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچوں میچ شام 7:00 بجے شروع ہوں گے۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this