اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی۔
فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کر دیاجس کے بعد سکیورٹی نے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی.
واضح رہے کہ سیریز 1.1 سے برابر ہے.