پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: عامر جمال انجری کے باعث ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے آل راؤنڈر عامر جمال کو انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے۔
جمال کاؤنٹی کرکٹ میں واروکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے انہوں نے اپریل میں ٹیم میں شمولیت کے بعد3 ٹیسٹ اور6 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔
وہ آخری بار 8 جون کو کاؤنٹی سائیڈ کے لیے ایکشن میں نظر آئے تھے لیکن اس کے بعد ان کی کمر کی چوٹ کی تشخیص کی وجہ سے انہیں باہر کردیا گیا تھا۔
پی سی بی نے انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جس میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط تھی لیکن آل راؤنڈر میچ فٹ نہ ہو سکے اور بالآخر انہیں اسکواڈ سے ریلیزکر دیا گیا۔
عامر، جنہیں اس سے قبل فٹنس کلیئرنس کے ساتھ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہیں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
عامر کمر کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں جو اس سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے انہوں نے برداشت کی تھی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے طور پر کھیلا جائے گا، 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔