pakistan-u-19-team-receives-warm-welcome-upon-return-home-PCB
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں شاندار کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کا استقبال پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر حکام نے کیا۔
اس موقع پر شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کا جوش و خروش سے خیرمقدم کیا جبکہ آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں بھارتی انڈر 19 ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Tags: اردو انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ کرکٹ



