
Pakistan preparing spin pitch for white-ball series against South Africa-Image Credit-ACC
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شامل ہوں گے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بیٹنگ کے لیے سازگار فلیٹ پچز سے گریز کیا جائے، تاکہ بالرز، خصوصاً اسپنرز کو مدد ملے۔
اس فیصلے کا مقصد جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی مضبوطی کا مؤثر جواب دینا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکواڈ میں ایک اضافی اسپنر کی شمولیت پر غور جاری ہے اور اس حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اس وقت ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہیں، جس کا پہلا میچ پاکستان نے 93 رنز سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی ہے دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ریڈ بال سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول ہے۔