Friday, January 24, 2025
Homeچینسی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے،...

سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے تحت اب تک 24 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، اس رقم سے اب تک 43 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

سی پیک کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 2،2 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

وزارت منصوبہ بندی نے مزید بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اس وقت 70 کروڑ ڈالر سے زائد 8 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

واضح رہے کہ سی پیک ایک ترقیاتی منصوبہ ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد چین کے جنوب مغربی صوبے سنکیانگ کو پاکستان کے گوادر پورٹ سے بذریعہ سڑک منسلک کرنا ہے، اس راہداری کے ذریعے چین مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے۔

سی پیک کا پہلا مرحلہ مسلم لیگ ن کے تیسرے دور حکومت میں وزیراعظم شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت سی پیک کے روٹ پر کئی موٹرویز اور پل تعمیر کیے گئے تھے، رواں سال حکومت نے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شرو ع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Latest articles

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے...

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے...

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر...

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی، پی ٹی آئی کی جانب سے نئے امیدوار کا نام پیش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونا والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

More like this