Friday, November 29, 2024
Homeکھیلجونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کو 6-0 سے...

جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کو 6-0 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے گروپ میچ میں سفیان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے اور ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ محمد عماد، رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر اسکور کیا اور محمد عماد نے چند ہی لمحوں بعد پاکستان کی برتری 2-0 تک بڑھا دی۔

میچ کے 32ویں اور 43 ویں منٹ میں سفیان خان نے 2 مزید گول داغے، جبکہ رانا ولید نے 51ویں منٹ میں اور ذکریا حیات نے 60ویں منٹ میں ایک، ایک گول اسکور کیا، میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز محمد عماد کو دیا گیا۔

عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی، ایونٹ میں پاکستان کا اگلا میچ 30 نومبر کو میزبان ٹیم عمان کے خلاف ہوگا۔

Latest articles

فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن، پاکستان کا عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنےکے لیے اقدامات کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کا سفر جاری، 100 انڈیکس نئی سطح پر پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز نیا ریکارڈ قائم ہونے...

سری لنکا نے اپنے کم ترین ٹیسٹ اسکور کے ساتھ ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کنگس میڈ میں جنوبی افریقہ...

کیا آئی سی سی میٹنگ میں زیر بحث آنے والے تین آپشنز میں مائنس انڈیا شامل ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جمعہ کو...

More like this