Pakistan cricket team arrives in Colombo for T20 series-PCB
سری لنکا کے خلاف آئندہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی کولمبو آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
پہلے گروپ میں شاداب خان، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں، جو بدھ کے روز کولمبو پہنچ گئے ان کے ہمراہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ اور دیگر معاون عملہ بھی سری لنکا پہنچ چکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے بقیہ کھلاڑی اور معاون اسٹاف 5 جنوری کی سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سیریز کی تیاری کے سلسلے میں کولمبو میں سخت اور بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی، جہاں کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 9 جنوری کو شیڈول ہے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔



