Saturday, October 26, 2024
الرئيسيةایرانپاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، اقوام متحدہ سے امن...

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، اقوام متحدہ سے امن کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

Published on

spot_img

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، اقوام متحدہ سے امن کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی قرار دیا ہے اور سلامتی کونسل سے امن کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے، صہیونی ریاست کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقائی امن واستحکام کو خطرہ ہے، یہ حملے خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

قبل ازیں دفتر خارجہ نے ایک بیان میں ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے علاقائی امن واستحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، حملوں سے خطے میں عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیلی جارحیت اور مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات گئے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے حملے میں میزائل سازی کی تنصیبات، و دیگر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Latest articles

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور نعمان کے معترف

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور...

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا ردعمل

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا...

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 12 سال میں پہلی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 12 سال میں پہلی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست...

More like this