Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کا انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم...

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم ڈراپ

Published on

spot_img

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم ڈراپ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ سلیکٹر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو بالترتیب 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اہم کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اور 2024-25 کے بین الاقوامی کرکٹ سیزن میں پاکستان کے مستقبل کے اسائنمنٹس کو دیکھتے ہوئے سلیکٹر نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابرار احمد (جو ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو رہے ہیں) انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

چار کھلاڑیوں کی جگہ حسیب اللہ، مہران ممتاز، کامران غلام ، فاسٹ باولر محمد علی اور آف اسپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے نعمان علی اور زاہد محمود جو کہ ابتدائی طور پر اصل پہلے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے، انہیں بھی 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود۔

Screengrabs of Pakistan Cricket team post-FB
Screengrabs of Pakistan Cricket team post-FB

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this