Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلبیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو بھی...

بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو بھی شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈسیک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انڈیا کو بھی 12-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی میں جاری بیس بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے دوسری، چوتھی اور پانچویں اننگز میں ہوم رنز اسکور کرکے برتری کو مستحکم کیا اور بھارتی ٹیم کے خلاف اپنی گرفت مضبوط رکھی جبکہ بھارتی ٹیم کوئی بھی ہوم رن اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔

میچ میں مجموعی طور پر پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر پیئرس رومیل خان، محمد یونس، زین شریف، جبران مرتضیٰ اور محمد حسین نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستانی پچر فیصل حیات نے بھارتی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا جس کی وجہ سے بھارتی ہٹرز مشکلات کا شکار رہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی، مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان کی براہ راست سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

Latest articles

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

More like this