پاک برطانیہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کا انعقاد
دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل (کاؤنٹر ٹیررازم) عبدالحمید نے پاکستان کی قیادت کی جبکہ برطانیہ کے وفد کی سربراہی ایشیا کے لیے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی نیٹ ورک کے سربراہ کرس فیلٹن نے کی۔
دونوں فریقوں نے انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بالخصوص سائبر سیکورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی فنانس، استعداد کار بڑھانے اور انسداد دہشت گردی سے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔