
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیر باد کہہ دیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے جمعہ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ایونٹ کے سیزن نو کے ڈرافٹ کے دوران کسی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر چھوڑ نے کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان جمعہ کے روز احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں کیا.
رائٹ آرم بیٹسمین احمد شہزاد پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ایک بار پھر منتخب نہ کرنے پر شدید مایوسی کا شکار بھی ہوئے ہیں۔