Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Editor's Pick
  • South Asia
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نیا اسلامی نیٹو؟ پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے کی سیاست بدلنے لگا

1 minute read
IMG_8773

اردو انٹرنیشنل کےپروگرام مڈل ایسٹ میٹرز میں اینکر شوزب عسکری نے 17 ستمبر 2025 کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو مشرق وسطیٰ کی تاریخ کا سب سے اہم اور فیصلہ کن دن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد عالمی طاقتیں خصوصاً امریکہ، اسرائیل، چین، ایران، ہندوستان اور پاکستان اس پیش رفت کو غیر معمولی اہمیت سے دیکھ رہی ہیں کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ خلیجی خطے کی سلامتی کے ڈھانچے میں امریکہ یا یورپ کے بجائے پاکستان جیسا جنوبی ایشیائی ملک بطور سکیورٹی گارنٹر سامنے آیا ہے۔

شوزب عسکری نے بتایا کہ یہ معاہدہ صرف پاکستان اور سعودی عرب تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ پورے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک تک پھیلتا ہے۔ 18 ستمبر کو جی سی سی کے وزرائے دفاع نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اب کسی ایک رکن ملک پر حملہ سب پر حملہ سمجھا جائے گا۔ یعنی عمان، بحرین، کویت، قطر اور سعودی عرب دفاعی بندھن میں یکجا ہیں۔ اس تناظر میں قطر پر اسرائیلی حملہ دراصل پورے جی سی سی پر حملہ تصور کیا گیا اور اسی سوچ کے عملی اظہار کے طور پر سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے نے امریکہ اور یورپ کی حقیقی حیثیت بے نقاب کر دی، کیونکہ وہ جی سی سی ممالک کے محافظ کے بجائے محض تماشائی ثابت ہوئے۔ یہی وہ نکتہ ہے جس نے سعودی قیادت کو اس نتیجے پر پہنچایا کہ اب خطے کو اپنی سلامتی کے لیے ایک نیا انتظام ڈھونڈنا ہوگا۔ سعودی عرب جو ویژن 2030 کے تحت اپنی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر متنوع بنانا چاہتا ہے، اس کے لیے ایک آزاد اور خود مختار سکیورٹی فریم ورک ناگزیر تھا۔ پاکستان کی عسکری طاقت اور چین کے ساتھ اس کی شراکت داری نے جی سی سی ممالک کو ایک نیا اعتماد دیا ہے کہ وہ مغرب پر انحصار کم کر سکتے ہیں۔

شوذب کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے لیے بھی ایک اسٹریٹیجک موقع ہے، کیونکہ عرب ممالک اب اسرائیل کو ایک حقیقی دشمن کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ اسرائیل نے جنگ کو لبنان، شام، عراق اور ایران سے آگے بڑھا کر قطر تک پھیلا دیا ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ اب مصر، اردن اور سعودی عرب بھی محفوظ نہیں رہے۔ اس پس منظر میں سعودی عرب نے پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھایا تاکہ ایک نئے توازنِ طاقت کو جنم دیا جا سکے۔

مڈل ایسٹ میٹرز کی مکمل ویڈیو یہاں ملاحظہ کریں: 

New Muslim NATO? Pakistan–Saudi Arabia Defence Pact Explained

شوزب کے مطابق یہ دفاعی معاہدہ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری ملٹی پولر تبدیلی کی طرف بھی ایک سنگ میل ہے۔ تقریباً سو سال بعد امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ایک ایسے فوجی چیلنج کا سامنا ہے جسے وہ براہِ راست طاقت کے زور پر حل نہیں کر سکتا۔ پاکستان، چین، سعودی عرب اور ممکنہ طور پر ایران کا اتحاد مشرق وسطیٰ میں ایک نئی دفاعی قوت کے طور پر ابھر سکتا ہے، جو اسرائیل کی واحد عسکری برتری کو ختم کر دے گا۔

آخر میں گفتگو کو سمیٹتے ہوئے شوزب عسکری کہتے ہیں  اس تبدیلی کا سب سے بڑا اثر فلسطین-اسرائیل تنازع پر پڑ سکتا ہے۔ اگر خطے کی نئی دفاعی صف بندی کامیاب رہی تو مغربی طاقتوں کو مجبوراً یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ نہ صرف خطے کی سلامتی بلکہ یورپ اور امریکہ کے اپنے دفاعی منصوبوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

Tags: اسرائیل افغانستان اقوام متحدہ امریکہ بھارت پاکستان بمقابلہ انگلینڈ حماس روس سعودی عرب غزہ فلسطین

Post navigation

Previous: ٹرمپ کا افغانستان میں بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کا اعلان: چین کو پیغام؟
Next: سعودی عرب کو ایٹمی تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے، پاکستان

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

یہ بھی پڑہیے

Women's T20 World Cup 2026 prize money announced-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Trump's big claim Iran ready for deal, disagreement with allies over Hormuz blockade
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران ڈیل کو تیار، ہرمز ناکہ بندی پر اتحادیوں سے اختلاف

Turkey-Israel tensions escalate, Netanyahu makes serious accusations and harsh statements
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ترکیہ-اسرائیل کشیدگی میں تیزی، نیتن یاہو پر سنگین الزامات اور سخت بیانات

Important economic forum in Washington, important meetings with Finance Minister Aurangzeb are scheduled.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن میں بڑا معاشی فورم، وزیرِ خزانہ اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں شیڈول

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.