Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلپاکستان نیول اکیڈمی کی انٹرنیشنل سیلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی

پاکستان نیول اکیڈمی کی انٹرنیشنل سیلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے برازیل میں 79 ویں بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے سیلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل حاصل کیا، جے-24 کلاس سیلنگ بوٹس پر منعقدہ مقابلوں میں 9 ممالک کی اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم کے علاوہ برازیل، اٹلی، چائنہ، کولمبیا، پرتگال، ارجنٹائن، پیرو اور انڈیا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران بین الاقوامی سیلنگ مقابلوں میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شاندار کامیابی پر کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ تربیت کے اعلی معیار کا ثبوت ہے۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this