Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالناروے کپ 2024 :پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی...

ناروے کپ 2024 :پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ناروے کپ 2024 کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے۔

عالمی یوتھ فٹبال کپ ’’ناروے کپ2024‘‘ کےلیے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

تربیتی کیمپ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں 21جولائی سے 25 جولائی تک جاری رہے گا جس میں ناروے کپ2024 کےلیے اسکواڈ کا انتخاب فائنل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے کےلیے 25 جولائی کو ناروے کےلیے اڑان بھرے گی۔

اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ناروے کپ کےلیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ناروے کپ کا انعقاد27 جولائی سے 3 اگست تک ناروے کے شہر اوسلو میں ہوگا۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم پانچویں مرتبہ میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔ قومی ٹیم نے ناروے کپ 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری ،2023 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

یاد رہے گزشتہ سال ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم رہی تھی۔

2022 میں دوحہ (قطر)میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں قومی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی تھی، تاہم پاکستان ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں مصر کیخلاف 3-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ 2018روس میں بھی رنر اپ تھی جبکہ 2014برازیل میں وہ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this