Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹمحمد ہریرہ کی بنگلہ دیش اے کے خلاف161 رنز کی شاندار...

محمد ہریرہ کی بنگلہ دیش اے کے خلاف161 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز

محمد ہریرہ کی بنگلہ دیش اے کے خلاف161 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کے ڈارون دورے کا آغاز جارحانہ تھاکیونکہ وہ بنگلہ دیش اے کے خلاف اپنے چار روزہ میچ کے پہلے دن سرفہرست تھے جس میں محمد ہریرہ نے ان کے لیےشاندار اننگز کھیلی۔

پہلے بیٹنگ کے لیے کہے جانے کے بعد، شاہینز نے 375-2 کا بڑا مجموعہ پوسٹ کیا.

حریرہ کپتان صاحبزادہ فرحان کے ساتھ اوپنر کے طور پر آئے اور دونوں نے مل کر 134 رنز کی شاندار شراکت داری کی جس نے پاکستان کو شروع سے ہی سرفہرست رکھا کپتان نے 83 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے اس سے قبل رپن مونڈول نےان کو آوٹ کر دیا۔

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد 34 سالہ عمر عامر بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے 77 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں بھی مونڈول نے آؤٹ کیا۔

ہریرہ نے پاکستان کے لیےاننگز جاری رکھی کیونکہ وہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر حاوی تھے اور زبردست اسٹرائیک ریٹ اور جارحانہ ارادے کے ساتھ کھیل رہے تھے امین اور فرحان کی وکٹیں گرنے کے بعد انہوں نے کامران غلام کے ساتھ مل کرشراکت قائم کی۔

پہلے دن کا اختتام پاکستان نے 375-2 کے مجموعی اسکور کے ساتھ کیا، حریرہ نے 19 چوکوں کے ساتھ صرف 203 گیندوں پر اپنی قابل تعریف اور ناقابل شکست 161 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ غلام نے 114 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز: صاحبزادہ فرحان (کپتان)، فیصل اکرم، حسیب اللہ، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، محمد ہریرہ، مبصر خان، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دہانی، طیب طاہر اور عمر امین

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments