Monday, October 7, 2024
Homeکھیلکرکٹنکولس پوران نے محمد رضوان کا تین سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ...

نکولس پوران نے محمد رضوان کا تین سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

نکولس پوران نے محمد رضوان کا تین سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران نے اپنے پاکستانی ہم منصب محمد رضوان کا ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پوران نے یہ سنگ میل کیریبین پریمیئر لیگ 2024 کے 30ویں میچ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور بارباڈوس رائلز کے درمیان حاصل کیا۔

نکولس پوران کو 2021 میں قائم محمد رضوان کے 2,036 رنز کے ریکارڈ کو عبور کرنے کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور انہوں نے یہ سنگ میل نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے پہلے اوور میں حاصل کیا۔

نکولس پوران نے اب 65 اننگز میں 160.63 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ حیران کن 2,059 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل ان فارم بلے باز نے کرس گیل کا ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

پوران اس طرح سال 2024 میں اب تک 150 سے زیادہ چھکے لگا چکے ہیں، انہوں نے گیل کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2015 میں 135 چھکے لگائے تھے۔

جاری سی پی ایل 2024 میں، پوران نے 175.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے 9 اننگز میں 312 رنز بنائے ہیں ان کی حالیہ کارکردگی نے بارباڈوس رائلز کے خلاف 30 رنز کی فتح کو یقینی بنانے میں مدد کی۔

پاکستان کے بابر اعظم 1480 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments