اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے پہلی بار عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ سمیت دیگر رہنماؤں کے قتل کے اعتراف کے بعد حوثی رہنما حازم الاسد کا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری ہمارے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند ہونے تک نہیں رکیں گے۔
حوثی رہنما نے مزید کہا کہ نیتن یاہو جلد جان لیں گے کہ نئے مشرقِ وسطیٰ کا خواب ان کے اور ان کے مددگاروں کے لیے عذاب کے سوا کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے پہلی بار اسماعیل ہنیہ سمیت دیگر رہنماؤں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے حوثی رہنماؤں کو دھمکی دے دی تھی۔
انہوں نے حوثی رہنماؤں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسماعیل ہنیہ، حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار اور حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کے ساتھ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حوثی انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔
دریں اثناء تل ابیب میں یمن سے راکٹ داغے گئے۔
یمن سے داغے گئے راکٹ کو روکنے کے بعد سائرن بجنے سے بھگدڑ مچنے کے باعث 25 افراد زخمی ہو گئے۔