Monday, February 10, 2025
Homeکھیلنیپال کی تاریخ میں پہلا اولمپک میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ پلیشا گووردھن...

نیپال کی تاریخ میں پہلا اولمپک میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ پلیشا گووردھن کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ تائیکوانڈو ایتھلیٹ پلیشا گووردھن نے پیرس میں 2024 کے پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی، یہ ہمالیائی قوم کے لیے پہلا پیرا اولمپک یا اولمپک تمغہ ہے۔

اس کامیابی کے بعد جب 21 سالہ پلیشا گووردھن گھر واپس آئی تو کھٹمنڈو کے ہوائی اڈے پرایک بڑے ہجوم نے ان کا، روایتی موسیقی اور آرمی بینڈ کے ساتھ قومی ہیرو کے طور پر ان کا شانداراستقبال کیا ۔ نیپال کے جھنڈے اور میریگولڈ کے ہاروں میں لپٹے ہوئے، گوردھن نے فخریہ انداز میں کہا کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور میڈل گھر لائی یہ کامیابی ملک کے سبھی لوگوں کے لیے ہے۔

Palesha Goverdhan won a historic medal for Nepal at the Paris 2024 Paralympics.
Palesha Goverdhan won a historic medal for Nepal at the Paris 2024 Paralympics.
Photo-AFP

گووردھن کے والد پردیپ نے بتایا کہ کس طرح اس کے کوچ نے اس کی صلاحیتوں کو پہچانا اور اسے پیشہ ورانہ تربیت کے لیے حوصلہ دیا۔ ایک معذوری کے ساتھ پیدا ہونے کے باوجود، گوردھن نے ہمیشہ سخت محنت کی اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے مزید کہا کہ : ہمیں گووردھن پر فخر ہے ، بطور والدین، جب آپ کا بچہ اس طرح کی کمی کے ساتھ پیدا ہوتا ہے تو آپ پریشان ہوتے ہیں۔ لیکن ہم نے ہمیشہ اس کی حوصلہ افزائی کی”۔

ماضی میں، گووردھن نے 2022 کے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسی کا تمغہ، 2021 میں ایشین یوتھ پیرا گیمز میں سونے کا، اور 2018 کے ایشین پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ ٹوکیو 2020 پیرا اولمپکس میں پانچویں نمبر پر رہیں اور پیرس گیمز سے پہلے انٹرویوز میں کہا کہ وہ “گولڈ میڈل حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں”۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this