اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کردی۔
ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے کمیٹی کو سات ارکان تک کی توسیع دی۔
پی سی بی نے کہا کہ یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-0 کی شکست ہوئی۔
سابق کرکٹرز عبدالرزاق اور اسد شفیق بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
“پچھلے پینل سے برقرار رکھے گئے ارکان میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں ان کے ساتھ عبدالرزاق اور اسد شفیق (مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے دونوں اراکین) اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی بتول فاطمہ شامل ہیں.
پی سی بی نے مزید کہا کہ مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے مطابق کوچ اور کپتان بھی قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام انگلینڈ کے آئندہ دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا جہاں وہ 11 سے 29 مئی تک تین ٹی ٹوئنٹی اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے تین میچز کھیلنے والے ہیں۔
یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب نقوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے ناخوش تھے سلیم جعفر اس سے قبل خواتین ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔