Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکرکٹمحمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 'نامکمل کام'...

محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ‘نامکمل کام’ پر نظریں مرکوز

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ’نامکمل کام‘ مکمل کرنے پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔

عامر کے یکم جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں چار سال بعد پاکستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے عامر انگلینڈ میں 2009 میں اپنے ملک کی فاتحانہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا حصہ تھے۔

عامر نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا بہت اچھا احساس ہےمیں نامکمل کام کو مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرے لیے مختصر مدت کا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے اس لیے مجھے اس اعتماد پر پورا اترنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چار سال بعد واپس آیا ہوں اور جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو اس کا احساس بیان نہیں کیا جا سکتا۔

سچ کہوں تو میں نے 2019 کے مقابلے میں خود کو بہتر محسوس کیا اور جب تک آپ فٹ نہیں ہوں گے آپ اپنے آپ کا اظہار نہیں کر سکتے اس لیے میں بہتر سے بہتر کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2009 کا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی یادیں خاص ہیں اور میں آج تک پرجوش ہیں۔

میں پہلی بار منتخب ہوا اور پھر ایک چیمپئن ٹیم کا حصہ بن گیا۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this