Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلبھارت میں پاکستان سے متعلق غلط باتیں ہوتی ، بھارتی فائٹر خوشبو...

بھارت میں پاکستان سے متعلق غلط باتیں ہوتی ، بھارتی فائٹر خوشبو نشاط

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے پاکستان کے شہر لاہور میں جاری ہیں جہاں سیمی فائنل میں ویمن ایٹم ویٹ کی 47.6 کلوگرام کیٹگری میں بھارت کی خوشبو نشاد کو پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے شکست دی ۔ بانو بٹ نے تیسرے راونڈ میں بھارتی حریف خوشبو کو چت کیا۔

سیمی فائنل میں جیتنے والی پاکستانی خاتون فائٹر بانو بٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ “سیمی فائنل کے لئے بہت محنت کی تھی ،میری کیٹگری جونئیر کی تھی مجھے کوچ نے پوچھا کہ سینئیر کھیل سکتی ہو؟ میں نے انکو کہا کھیل لونگی خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتی ہوں،بھارتی حریف میری بڑی بہن کی طرح ہیں ، لیکن رنگ میں کوئی دوست نہیں ہوتا ۔ آج لڑائی مشکل تھی سینئیر جونئیر کا فرق آجاتا ہے جس طرح چاہ رہی تھی اس طرح اچھی پرفارمنس نہیں آئی ۔ کل فائنل میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتوں گی”۔

جبکہ سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی بھارتی فائٹر خوشبو نشاط نے کہا کہ ” پاکستان کی میزبانی بہت اچھی ہے ، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں جیسے ہم نے سنا تھا ویسا بلکل نہیں ہے ۔ یہاں کے لوگ بہت خوش مزاج اور بہت مددگار ہیں ،بھارت میں پاکستان سے متعلق غلط باتیں ہوتی ہیں کہ پاکستان بہت خطرناک ملک ہے ۔ جب یہاں آکر دیکھا تو میری سب غلط فہمیاں دور ہوگئیں ، جیسے بھارت میں محفوظ محسوس کررہی تھی ویسے ہی یہاں پر محسوس کررہی ہوں ۔ جیسے سنا تھا لڑکیوں کو کافی دبا کر رکھا جاتا ہے لڑکیاں حجاب میں رہتی ہیں ویسا نہیں لڑکیاں یہاں محفوظ رہتی ہیں ۔ پاکستان بہت اچھا ملک ہے “۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this