اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے حال ہی میں بحال ہونے والے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے۔
بابر اعظم نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان کے طور پر واپسی کی۔
تاہم راولپنڈی میں موسم نے صرف دو گیندوں کے ایکشن کی اجازت دی کیونکہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں میچ منسوخ کر دیا گیا۔
مصباح الحق، جو 26 فتوحات کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور بطور کپتان اپنی حکمت عملی سے آگاہی کو بہتر بنائیں۔
مصباح نے ایک مقامی اسپورٹس چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا کہ تجربہ ہمیشہ کپتانی کو بڑھاتا ہے اور بہتری کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے بابر، کو حکمت عملی سے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اسے ماضی میں ان غلطیوں پر حکمت عملی سے بہتری لانے کی ضرورت ہے جو ہم نے محسوس کی ہیں مصباح نے ماضی میں ٹیم کو متحد کرنے میں بابر کی کوششوں کو بھی سراہا تاہم انہوں نے صرف صحیح وجوہات کی بنا پر اسٹار بلے بازوں کو سپورٹ کرنے کا مشورہ دیا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر کو صحیح وجوہات کی بنا پر کھلاڑیوں کی حمایت کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے غلط وجوہات کے لیے نہیں یہ وہ چیز ہے جو بابر کو سیکھنے کی ضرورت ہے ۔