Tuesday, February 25, 2025
Homeکھیلامریکا:مائل ہائی 360 اسکواش ، 3 پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ...

امریکا:مائل ہائی 360 اسکواش ، 3 پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات ) کے مطابق امریکا میں جاری مائل ہائی 360 اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ پاکستان کے عاصم خان، نور زمان اور اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کینیڈا کے ڈیوڈ بیلارگیون کو شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 6۔11، 10۔12 اور 7۔11 رہا۔

دوسری جانب عاصم خان نے سیکنڈ سیڈ میکسیکو کے سیزار سالازار کو شکست دی، میکسیکن پلیئر عاصم کے خلاف 1۔2 سے ہارنے کے بعد چوتھے گیم میں دستبردار ہو گئے۔ عاصم کی کامیابی کا اسکور 10۔12، 2۔11، 7۔11 اور 0۔11 رہا۔

اس کے علاوہ نور زمان نے سیڈ نمبر 4 امریکا کے اسپینسر لووجوئے کو شکست دی، نور زمان کی کامیابی کا اسکور 8۔11، 2۔11، 11۔8 اور 6۔11 رہا۔

سیمی فائنل میں عاصم خان کا مقابلہ نور زمان سے ہوگا جبکہ اشعب عرفان سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ٹام والش سے مقابلہ کریں گے۔

Latest articles

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

More like this