
Paris 2024: Manu Bhaker becomes first Indian woman to win an Olympic shooting medal photo -Getty images
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق انڈیا کی مانو بھاکر نے اتوار کو پیرس 2024 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا اور اولمپک شوٹنگ کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن کر تاریخ رقم کی۔
مجموعی طور پر، یہ شوٹنگ میں ہندوستان کا پانچواں اولمپک تمغہ تھا اور پیرس 2024 میں کسی بھی کھیل میں پہلا۔ ہندوستان نے ایتھنز 2004 سے لندن 2012 تک لگاتار تین اولمپکس میں شوٹنگ کے تمغے جیتے لیکن اگلے دو ایڈیشنز میں وہ کوئی تمغہ نہ جیت سکے ۔
مانو بھاکر جن کی عمر 22 سال ہے ، نےآٹھ خواتین کےساتھ فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرتے ہوئے 221.7 کا اسکور بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کوریا کی اوہیے جن نے 243.2 کے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا اور اس کے بعد ان کے ہم وطن یجی کم نے گولڈ میڈل راؤنڈ میں داخل ہونے کے لیے بھاکر کو پیچھے چھوڑ دیا اور 241.3 کے فائنل اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔