Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تیسرا...

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تیسرا ٹیسٹ جیت لیا

Published on

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تیسرا ٹیسٹ جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس نے انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین ٹیسٹ ففٹی اسکور کرتے ہوئے 40 سال سے زائد عرصے سے قائم ایک ریکارڈ کو توڑ دیا کیونکہ میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اتوار کو ایجبسٹن میں تیسرا ٹیسٹ جیت لیا۔

ہدف(82) انگلینڈ نے صرف 7.2 اوورز میں پورا کرتے ہوئے شاندار انداز میں ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے سیریز میں وائٹ واش مکمل کر کے دو دن سے زیادہ کا وقت بچا لیا۔

زخمی زیک کرولی کی جگہ اوپننگ کرنے والے انگلینڈ کے کپتان اسٹوکس نے صرف 24 گیندوں پر9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر پچاس رنز بنائے۔

ایسا کرتے ہوئے، انہوں نے انگلینڈ کے بلے باز کے ذریعہ تیز ترین ٹیسٹ ففٹی کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جو آل راؤنڈر ایان بوتھم نے 1981 میں دہلی میں ہندوستان کے خلاف قائم کیا تھا جو 28 گیندوں میں حاصل کیا گیا تھا۔

اس کے بعد اسٹوکس نے مخالف کپتان کریگ براتھویٹ کے پارٹ ٹائم اسپن پر چھکا لگا کر میچ کا اختتام 57 پر ناقابل شکست رہ کر کیا۔

اس سے قبل، فاسٹ باولر مارک ووڈ، نے 6 اوورز میں 5-9 کے شاندار اسپیل کے ساتھ اختتام کیا جب ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز میں175 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنر میکائل لوئس، جنہوں نے 57 رنز کے ساتھ اپنی پہلی ٹیسٹ ففٹی اسکور کی، اور کیویم ہوج، جنہوں نے 55 رنز بنائے، نے کچھ مزاحمت کی، لیکن اننگز میں اگلا سب سے زیادہ اسکور 12 تھا.

Latest articles

چالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے لیے مفید ثابت ہوں گے، سروے رپورٹ

اردو انٹرنیشنل انڈیا ٹو ڈے کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 40 فیصد...

شامی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کا پہلا دورہ، شام کے بحران کے حل کے لیے نئی کوششیں

اردو انٹرنیشنل شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی جمعرات کو پیرس میں...

بابر اعظم کی مداحوں سے بڑی اپیل، مجھے ’کنگ‘ کہنا بند کردیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر...

More like this