Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالقومی فٹ بالر ملکہ نور نے انٹرنیشل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا...

قومی فٹ بالر ملکہ نور نے انٹرنیشل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ملکہ نور نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ملیکہ نور نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 25 میچز کھیلے۔

ملکہ نور 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونے والے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی۔

ملکہ نور نے مختلف ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے 25 میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے 2010 میں مالدیپ کیخلاف پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح میں گول کیا تھا۔

ملکہ نور نے سوشل میڈپا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیوں کہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھی اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ملیکہ نور مزید کہتی ہیں کہ اب صورتحال بدل گئی ہے اس لئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔

لیکن ملکہ نور بدستور ڈومیسٹک فٹبال کھیلتی رہیں گی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this