
Leicester sign defender Coulibaly in £3m deal Photo-Getty Images
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیسٹر سٹی نے فرانسیسی فُل بیک وائیو کولیبلی کو اٹالین کلب پارما سے ساڑھے چار سال کے معاہدے پر 3 ملین پاؤنڈ میں خرید لیا ہے۔ 25 سالہ کولی بالی کا معاہدہ پارما کے ساتھ رواں سیزن کے اختتام پر ختم ہونے والا تھا۔ لیسٹر سٹی کے لیے یہ جنوری کے ٹرانسفر ونڈو میں پہلی خریداری ہے اور نومبر میں روڈ وین نستیل رائے کے مینیجر بننے کے بعد ٹیم کی پہلی نئی شمولیت بھی ہے۔
کولیبلی نے لیسٹر کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“یہاں آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں خود کو بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور ٹیم نے مجھے خوش آمدید کہا ہے۔ یہاں کا تربیتی مرکز بہت متاثر کن ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “پریمیئر لیگ میں کھیلنا ایک چیلنج ہوگا، لیکن میں اس کا شدت سے منتظر ہوں۔”
کولیبلی نے پارما کے لیے تین سال میں 88 میچز کھیلے اور پچھلے سیزن میں کلب کو سیری اے میں ترقی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
توقع ہے کہ فرانسیسی کھلاڑی ہفتے کو پریمیئر لیگ میں فلہم کے خلاف لیسٹر سٹی کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔