
Kenso Open Squash Championship: Pakistan's Ishaab Irfan reaches semi-finals
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔اشعب عرفان نے 2۔0 کے خسارے سے کم بیک کیا اور 11-8، 12-10، 4-11، 2-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔اشعب عرفان نےکوارٹر فائنل میں میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئز کو 3 -2 سے ہرایا۔
دوسری جانب پاکستان کے احسن ایاز کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی ، احسن ایاز کو کینیڈا کے لیام موریسن نے ہرایا۔
اس سے قبل ہیوسٹن میں جاری 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے ایونٹ میں پاکستان کے احسن ایاز اور اشعب عرفان نےکینسو اوپن اسکواش کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ عاصم خان اور حذیفہ ابراہم کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا .