کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ (کے ٹی پی ایل) آج سے شروع ہو رہی ہے اور 29 دسمبر تک جاری رہے گی، لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ معین اکیڈمی میں کھیلی جائے گی ۔
پری لانچنگ تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوئی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے ٹی پی ایل کے ذریعے ٹیپ بال ٹورنامنٹ پوری دنیا میں متعارف ہوا ہے۔
کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔