Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹکامندو مینڈس ڈان بریڈمین کی خصوصی فہرست میں شامل

کامندو مینڈس ڈان بریڈمین کی خصوصی فہرست میں شامل

کامندو مینڈس ڈان بریڈمین کی خصوصی فہرست میں شامل

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ابھرتے ہوئے بلے باز کامندو مینڈس نے جمعہ کے روز ریکارڈ بک میں لیجنڈری بلے باز سر ڈونلڈ ‘ڈان’ بریڈمین کے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز تک پہنچنے کا دوسرا ریکارڈ برابر کر دیا۔

مینڈس نے یہ سنگ میل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔

اپنی میراتھن 182 رنز کی اننگز کے دوران، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 1000 ٹیسٹ رنزکا ہندسہ عبور کیا کامندو مینڈس نے صرف 13 اننگز میں یہ تاریخی مقام حاصل کیا اور سر ڈان بریڈمین کے ساتھ برابری کی.

جب کہ انگلینڈ کے ہربرٹ سوٹکلف اور ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس 12 اننگز کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے تیز ترین تھے۔

مزید برآں، کامندو مینڈس کی بیٹنگ اوسط (91.27) اب 1000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہے اور وہ صرف ڈان بریڈمین (99.94) سے پیچھے ہیں۔

مینڈس کی پانچویں ٹیسٹ سنچری، جو صرف 13 اننگز میں بنائی گئی، بریڈمین کے ساتھ مشترکہ چوتھی تیز ترین سنچری بھی تھی.

مذکورہ میچ کے پہلے دن، مینڈس اپنے پہلے8 ٹیسٹ میچوں میں سے ہر ایک میں نصف سنچری بنانے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

نتیجے کے طور پر، کامندو مینڈس نے 2018 سے مسلسل8 نصف سنچریاں بنانے والے صرف دو بلے بازوں کے طور پر بابر اعظم کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔

مینڈس نے سری لنکا کے لیے 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف گال میں ڈیبیو کیا اور 61 رنز بنا کر اپنے آپ کا اعلان کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا، جس نے ہوم سائیڈ کو اننگز کی فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments