Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلجونیئر ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل...

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو3-5 سے شکست دے دی۔

عمان کے شہر مسقط میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں میں سخت مقابلہ ہوا، پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے اسکور برابر کردیا۔

بھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے 2 گول داغ کر برتری 3-1 کردی، ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل پاکستان کی جانب سے سفیان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔

تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی، پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے اور 39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے مواقع ملے لیکن قومی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی، بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 3-5 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔

بھارت کے ارجیت سنگھ نے4 گول سکور کیے اور دلراج سنگھ نے ایک گول کیا، بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل پانچویں بار جیتا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں جاپان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی جبکہ بھارت ملائیشیا کو تین ایک سے ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔

یاد رہے، 2023 میں بھی جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

Latest articles

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نوبل انعام...

تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے اوپنر تمیم...

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

More like this