Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلیانک سنر نے جوکووچ کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز 2024 کا...

یانک سنر نے جوکووچ کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک یانک سنر نے شنگھائی ماسٹرز 2024 کا ٹائٹل جیت لیا 23 سالہ سنر نے 37 سالہ جوکووچ کو فائنل میں 7-6 (7-4) اور 6-3 کے سیٹوں سے شکست دے کریہ کامیابی حاصل کی ۔

دوسری جانب نوواک جوکووچ جو اپنے کیریئر کا 100واں ٹائٹل جیتنے کا خواب دیکھ رہے تھے ، نے سنر سے شکست کے بعد یہ موقع کھو دیا ،جوکووچ کا مقصد تھا کہ وہ جمی کونرز (109 ٹائٹلز) اور راجر فیڈرر (103 ٹائٹلز) کے بعد تیسرے کھلاڑی بن جائیں جو 100 یا زیادہ ٹائٹلز جیت چکے ہوں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

100th career title to Djokovic at the Venice Shanghai Masters
100th career title to Djokovic at the Venice Shanghai Masters
Photo-AFP

جوکووچ، جو 24 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن ہیں، نے کہا کہ انہیں مستقبل میں اس ہدف کو پورا کرنے کی کوشش جاری رکھنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک گولڈ واحد ٹائٹل ہے جو وہ ابھی تک نہیں جیت سکے، لیکن انہیں اس کی زیادہ فکر نہیں ہے۔ جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے بڑے اہداف حاصل کر چکے ہیں اور اب ان کا مقصد گرینڈ سلیم جیتنے پر توجہ دینا ہے۔

دوسری طرف، یانک سنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال کا اپنا ساتواں ٹائٹل جیتا ہے۔ سنر، جن پر ڈوپنگ کا ایک کیس بھی چل رہا ہے، نے 2024 میں اپنے 71 میچوں میں سے 65 میچ جیتے ہیں، جس میں آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن جیتنا بھی شامل ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this